کالا تیلا ایک خاموش معاشی قاتل

فصلوں کا خاموش دشمن رس چوسنا: ایفڈ اپنے تیز دھار منہ کے حصوں (stylets) کو پودے کے فلوئم (Phloem) میں داخل کر کے اس کا رس چوستے ہیں۔ یہ فلوئم وہ نالیاں ہیں جو پودے کے تیار کردہ شوگر والے خوراک کو پتوں سے پودے کے دوسرے حصوں تک پہنچاتی ہیں۔ رس چوسنے سے پودا کمزور ہو جاتا ہے، اس کی بڑھوتری سست پڑ جاتی ہے، پتے پیلے پڑ کر مڑ جاتے ہیں اور شدید حملے کی صورت میں پودا سوکھ بھی سکتا ہے۔ ہنی ڈیو کا اخراج اور سوٹی مولڈ کا پھیلاؤ: ایفڈ رس چوستے وقت شوگر سے بھرپور ایک میٹھا اور چپکنے والا مادہ خارج کرتے ہیں جسے "ہنی ڈیو" (Honeydew) کہتے ہیں۔ یہ مادہ پودے کے پتوں، تنوں اور پھلوں پر جم جاتا ہے۔ اس میٹھے مادے پر سیاہ رنگ کی پھپھوندی آسانی سے اگ جاتی ہے جسے "سوٹی مولڈ" (Sooty Mold) یا "کالی الی" کہتے ہیں۔ سوٹی مولڈ پودے کے متاثرہ حصوں کو ایک سیاہ تہہ سے ڈھانپ لیتا ہے۔ جس سے سورج کی روشنی پتوں تک نہیں پہنچ پاتی۔ اس کے نتیجے میں پودے میں خوراک بنانے کا عمل (Photosynthesis) بری طرح متاثر ہوتا ہے۔پودے کی صحت خراب ہو جاتی ہے اور پھل کا معیار خراب ہو جاتا ہے۔ ہنی ڈیو چیونٹیوں ک...