کپاس کے پودے کی کہانی

کپاس کے پودے کی کہانی میری کہانی ایک ننھے سے بیج سے شروع ہوتی ہے۔ میں ایک کپاس کا بیج کسان کے گھر سٹور میں ۔ بیج بنانے والی کمپنی کے سٹور میں موجود تھا ۔ باہر کی دنیا سے بے خبر، میں اپنے اندر ایک مکمل پودے کی صلاحیت چھپائے ہوئے تھا۔ پھر ایک وقت ایا مجھے کسان نے صاف کیا اور مجھے کاشت کے لئے زمین کے سپر د کردیا ۔ بیج (Seed) ایک دن کاشت کار نے مجھے زمین کی تیاری کے بعد مجھے زمین میں لگا دیا ۔ زمین کو سیراب کیا اور سورج کی گرمی نے اسے تپش دی۔ ان حالات نے میرے اندر زندگی کی چنگاری روشن کر دی۔ میں پھولنے لگا، میری بیرونی سخت تہہ نرم پڑ گئی اور ایک چھوٹی سی جڑ زمین میں اترنے لگی، خوراک اور پانی کی تلاش میں۔ پودا (Plant) وقت گزرتا گیا اور میری جڑیں مضبوط ہوتی گئیں۔ ایک چھوٹی سی کونپل زمین سے باہر نکلی، سورج کی روشنی کی طرف بڑھتی ہوئی۔ دھیرے دھیرے میں ایک ننھا سا پودا بن گیا۔ میری چھوٹی چھوٹی پتیاں کھلنے لگیں اور میں نے ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور زمین ...