🛑 فوری توجہ درکار ہے
.jpeg)
السلام علیکم محترم کاشتکار حضرات!
ان دنوں کپاس کی فصل پر ایک نہایت نقصان دہ کیڑے گرے ویول (Grey Weevil) کا حملہ دیکھا جا رہا ہے، جسے اکثر کاشتکار لاعلمی میں لشکری سنڈی سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ یہ ایک خطرناک پتہ خور (Leaf Feeder) کیڑا ہے جو فصل کی پیداوار کو شدید متاثر کرتا ہے۔
🔍 گرے ویول کی پہچان:
چھوٹے سائز کا کیڑارنگ: سرمئی (Grey)منہ پر چھوٹی سی سونڈ (Snout)پتے کناروں سے اس انداز میں کترے ہوتے ہیں جیسے نرمی سے قینچی چلائی گئی ہو.jpeg)
🐛 گرے ویول کے نقصان کا طریقہ:نئی کونپلوں اور پتوں کو کترتا ہےفوٹو سنتھیسس کا عمل رک جاتا ہےپودے کی بڑھوتری سست ہو جاتی ہےپیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہےپورے کھیت کو متاثر کر سکتا ہے اگر بروقت کنٹرول نہ کیا جائے
🧪 تدارک و کنٹرول:
درج ذیل سفارشات پر فوری عمل کریں:
فیپرونل (Fipronil) — 480 ملی لیٹر فی ایکڑ
امیڈاکلوپرڈ (Imidacloprid) — تجویز کردہ مقدار ماہر زراعت کے مشورے سے
لیمبڈا سائی ہیلو تھرن : 250 ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں ۔
🌀 دوا کو پانی میں اچھی طرح مکس کریں اور پودے کے اوپر و نیچے مکمل اسپرے کریں۔
🕐 اسپرے کا وقت:
کسی بھی بیماری کا سپرے گرم موسم میں شام کو اور رات کو کریں ۔
جب درجہ حرارت کم ہو اور ہوا نہ ہو
🔄 اضافی مشورے:
✅ متاثرہ پودوں کو نشان زد کریں
✅ کھیت کی مسلسل نگرانی کریں
✅ ضرورت ہو تو 5-7 دن بعد دوبارہ اسپرے کریں
📢 براہ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ کسان بھائیوں تک پہنچائیں!
فصل کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
تحریر: غلام یٰسین آرائیں کہروڑ بکا۔
پیشکش: Harvest Horizon Pakistan
🌾 خوشحال کسان – ترقی یافتہ پاکستان 🌾
Good post sir....
ReplyDelete