🛑 فوری توجہ درکار ہے السلام علیکم محترم کاشتکار حضرات! ان دنوں کپاس کی فصل پر ایک نہایت نقصان دہ کیڑے گرے ویول (Grey Weevil) کا حملہ دیکھا جا رہا ہے، جسے اکثر کاشتکار لاعلمی میں لشکری سنڈی سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ یہ ایک خطرناک پتہ خور (Leaf Feeder) کیڑا ہے جو فصل کی پیداوار کو شدید متاثر کرتا ہے۔ 🔍 گرے ویول کی پہچان: چھوٹے سائز کا کیڑا رنگ: سرمئی (Grey) منہ پر چھوٹی سی سونڈ (Snout) پتے کناروں سے اس انداز میں کترے ہوتے ہیں جیسے نرمی سے قینچی چلائی گئی ہو 🐛 گرے ویول کے نقصان کا طریقہ: نئی کونپلوں اور پتوں کو کترتا ہے فوٹو سنتھیسس کا عمل رک جاتا ہے پودے کی بڑھوتری سست ہو جاتی ہے پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے پورے کھیت کو متاثر کر سکتا ہے اگر بروقت کنٹرول نہ کیا جائے 🧪 تدارک و کنٹرول: درج ذیل سفارشات پر فوری عمل کریں: فیپرونل (Fipronil) — 480 ملی لیٹر فی ایکڑ امیڈاکلوپرڈ (Imidacloprid) — تجویز کردہ مقدار ماہر زراعت کے مشورے سے لیمبڈا سائی ہیلو تھرن : 250 ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں ۔ 🌀 دوا کو پانی میں اچھی طرح مکس کریں اور پودے کے اوپر و نیچ...